ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان ٹیم آج سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی
اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آج سے آغاز کررہی ہے جہاں پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا۔
پاکستان ویمنز اور تھائی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ دبئی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے ہوگا۔
پاکستان ویمنز ٹیم گروپ اے میں شامل ہے، جہاں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 5 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ گروپ کا تیسرا میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ہوگا۔
گروپ اے کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے تھائی لینڈ کے خلاف 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے لڑکوں کے خلاف بھی میچز کھیلے جس سے کافی اچھی پریکٹس ہوئی ہے۔
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستانی اسکواڈ فاطمہ ثناء کی قیادت میں عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر پر مشتمل ہے۔
گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے ساتھ بنگلادیش، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 ستمبر کو ہوگا۔
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت
-
پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ سے متعلق اہم فیصلہ
-
نکھل چودھری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا