August 31, 2026 | 01:11 pm

آئی سی سی کی آئندہ بورڈ اور چیف ایگزیکٹو میٹنگ انڈو نیشیا میں ہونے کا امکان

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آئندہ بورڈ اور چیف ایگزیکٹو اجلاس اکتوبر یا نومبر میں انڈونیشیا کے تفریحی شہر بالی میں ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی انڈو نیشیا کے خوبصورت تفریحی شہر بالی میں میٹنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بالی کو مستقبل کے لیے فرنچائز لیگ کرکٹ کے لیے ایک اہم مقام سمجھا جا رہا ہے اور سال کے آخری آئی سی سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے۔

آئی سی سی اجلاس میں پہلی ویمن چیمپئنز ٹرافی کے وینیو کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ ویمن چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سری لنکا سے واپس لی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی مداخلت کے باعث سری لنکا سے میزبانی واپس لی جا رہی ہے اور آئندہ برس فروری میں ہونے والی ویمن چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے اب بارت مضبوط امیدوار ہے۔

یو اے ای بھی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے زیر غور ہو گا۔ 21 جنوری سے 3 مارچ تک آسٹریلیا نے بھارت کا دورہ کرنا ہے ، اس صورتحال میں دیگر وینیوز بھی زیر غور ہیں۔