August 31, 2026 | 12:29 pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ایک بار پھر تعطل کا شکار

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگیا ہے تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر تمیم اقبال نے کہا ہے کہ دونوں بورڈز باہمی سیریز کے انعقاد کے لیے نئی ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔

تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ہم سیریز کے لیے پر امید ہیں ، اگر سیریز نہ ہو رہی ہوتی تو میں ایسے الفاظ استعمال نہ کرتا۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اگست اور ستمبر میں تین ون ڈے سمیت تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش گزشتہ برس سیاسی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا ، بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان موجودہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے رواں برس بھی سیریز خدشات کا شکار تھی۔

صدر بی سی بی تمیم اقبال نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ یہ سیریز نہیں ہو گی، دنوں بورڈز سیریز کے لیے مخلص ہیں ، بی سی بی اور بی سی سی آئی نئی ونڈو دیکھ رہے ہیں۔