پی سی بی کا امام الحق کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ
رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔ لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک جانب جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو لندن کی پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں ان کی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات بھی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
30 سال کے امام الحق جنہوں نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی اور بعدازاں انہوں نے پاکستان کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی بلے بازی نہیں کی۔
امام الحق کی انجری کے حوالے سے میڈیا میں قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں کوئی انجری نہیں ہے اور انہوں نے غلط بیانی کی ہے جبکہ دوسری جانب کچھ سابق کرکٹرز نے امام الحق کی انجری کو جعلی قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق کی پنڈلی کی تکلیف کا مکمل جائزہ لینے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں بھی امام الحق کی انجری کے معاملات پر کرکٹ بورڈ کے متعدد آفیشلز تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کرکٹ بورڈ کی سطح پر ٹیسٹ اوپنر کے خلاف ہونے والی انکوائری کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت
-
پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ سے متعلق اہم فیصلہ
-
نکھل چودھری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا