لیڈز ٹیسٹ: پاکستان کے 171 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنز بنالیے
لیڈز ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹ پر 112 رنز بنالیے ہیں، اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کےلیے مزید 59 رنز درکار ہیں جبکہ اُس کی 8 وکٹ باقی ہیں۔
جو روٹ 37 اور جارڈن کاکس 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ بین ڈکٹ 15 اور ایمیلی گائے 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ محمد علی اور محمد عباس کے حصے میں آئیں۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم 171 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، عبداللّٰہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ خرم شہزاد نے 14 محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستانی بیٹرز انگلینڈ کی بولنگ لائن کا 50 اوورز بھی جم کر سامنا نہ کرسکے اور 48 اعشاریہ 1 اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ، پانچ کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔
بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بابر اعظم انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں جس کے باعث سلمان علی آغا لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستان کی فائنل الیون میں امام الحق، اذان اویس، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جو روٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں 7 بیٹرز، 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جیتنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ہمارا دن اچھا گزرے گا، کل آخری لمحات میں معلوم ہوا کہ میں کپتانی کرنے والا ہوں۔
اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ پِچ میں کچھ اضافی باؤنس ہے، ہمارے پاس باصلاحیت اور پُرجوش کھلاڑیوں کا ایک بہترین گروپ ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ سیریز کا دوسرا مقابلہ 27 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت