August 19, 2026 | 10:35 am

پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

فائل فوٹو

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان میں ہونے والی پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی تین ملکی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق سہہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی اور ون ڈے سیریز کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں میچز 18 ، 20 اور 22 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں میچز لاہور میں 25 ، 27 اور 29 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول میں سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے اور تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے کر اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنے ہیں اور حوالے سے سری لنکا کے ساتھ سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔