ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔ ورلڈکپ ہاکی 2026 میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔
نیدر لینڈ اور بیلجئیم میں منعقدہ FIH ہاکی ورلڈ کپ میں 19 اگست کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایمسٹلوین کے ویگنور اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے مقابلہ ہے۔
گروپ “ ڈی “ سے انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی بنیاد پر ہوگا۔
پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے ہرایا جبکہ ویلز کیساتھ میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ بھارت نے ویلز کو 1-3 سے شکست دی جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں اسے 2-4 سے شکست ہوئی۔
اب پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے سے مد مقابل ہونگی جو ٹیم جیتی اسے اگلے مرحلے کی ٹکٹ مل جائے گی۔
ایمسٹرڈیم میں منگل کو پاکستان ہاکی ٹیم نے ہوٹل میں آرام کیا اور پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔
ٹیم منیجمنٹ بھارت کے خلاف میچ کیلئے خاص حکمت عملی کیساتھ میدان میں اترنے کیلئے ٹیم کی حوصلہ افزائی کیساتھ انہیں ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل آرام دہ ماحول فراہم کررہی ہے تاکہ کھلاڑی بھارت کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکیں۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت