ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت آج اہم میچ میں مدمقابل ہوں گے، جس میں پاکستان کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔
پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کھائی تھی جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ویلز کے خلاف شاندار مقابلے کے بعد 3-3 سے میچ برابر کیا۔
دوسری جانب بھارت نے ویلز کو 3-1 سے شکست دی، تاہم اپنے دوسرے میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ مسلسل دو فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے۔
پاکستان اگر بھارت کو شکست دے دیتا ہے تو اس کے پوائنٹس 4 ہوجائیں گے اور اگلے مرحلے میں رسائی کی امید برقرار رہے گی۔ تاہم اگر ویلز اپنے آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی تو پھر پول سے دوسری ٹیم کا فیصلہ گول اوسط کی بنیاد پر ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کا اہم مقابلہ آج شام 6 بجے ہوگا جسے دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت