بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے اور اُن کی جگہ سلمان آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم دستیاب نہیں، میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابراعظم دستیاب ہوں گے۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہم پریکٹس میچ جیتے ہیں جس سے ہمارا اعتماد بڑھا ہے، پوری امید ہے کہ اچھا پرفارم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہم فیصلہ کریں گے کہ کس کمبینیشن کے ساتھ کھیلیں گے، محمد عباس ان کنڈیشنز میں ہمارے لیے اہم بولر ہوں گے، شان مسعود پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں، تمام کھلاڑیوں نے بڑی محنت کر رکھی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے لیکن وہ فارم میں ہیں، سعود شکیل سمیت بیٹرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، امید ہے کہ مڈل آرڈر اچھا کھیل پیش کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم ہوتے تو مختلف کمبینیشن بنانے کی کوشش کرتے، جب آپ کا اہم کھلاڑی نہیں ہوتا تو سیٹ بیک ہوتا ہے لیکن تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے لیڈز میں شروع ہورہا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز دن 3 بجے ہوگا۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت