چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
سعد خان اور شامل حسین کی شاندار سنچریوں اور شاہین آفریدی کی ہیٹ ٹرک سمیت سات وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان گولڈ نےچیمپئنز کپ ون ڈےکرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں پاکستان گرینز کو 101رنز سے شکست دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے پاکستان گولڈ نے بیٹنگ کی اور اننگز کی آخری گیند پر 340 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
سعد خان اور شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں، سعد خان نے 112 رنز 102 گیندوں پر چار چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے بنائے، شامل حسین نے 111 رنز 93 گیندوں پر اسکور کیے۔
فہیم اشرف، شاداب خان اور نسیم شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان گرینز کی ٹیم شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سبب 38ویں اوور میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سعد بیگ نے 67 اور عمیر یوسف نے 44رنز بنائے۔
پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین آفریدی نے ہیٹ ٹرک سمیت 36رنز کے عوض 7 کھلاڑی آؤٹ کیے، رضا اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت