ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔پاکستان ہاکی ٹیم ویگنور ہاکی اسٹیڈیم ایمسٹلوین میں 19 اگست کو بھارت کے خلاف اہم میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان ابوبکر کا کہنا ہے کہ پرولیگ میں بھارت کے خلاف دو میچ کھیل چکے ہیں، امید ہے اس بار غلطیوں سے سیکھ کر اچھا رزلٹ حاصل کرینگے۔
اسٹرائیکر رانا وحید کہتے ہیں کہ ہر لحاظ سے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اہم مقابلہ ہے۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہمیں ویلز سے میچ جیتنا چاہیے تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا، البتہ بھارت کے خلاف ہم جیت سکتے ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم کے کوچ باب جان ویلڈف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اچھی ٹیم ہے، ہم بھرپور مقابلے کے لئے تیار ہیں، ہم اگر ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے کر اگلے مرحلے تک پہنچ گئے، تو یقیناً یہ ایک بہت بٹری فتح ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہمارا فوکس جاپان میں ہونیوالے ایشین گیمز ہیں، لیکن ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانا بہت بڑا سرپرائز ہوگا۔ جس کے لئے ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں، البتہ اس متعلق نہیں بتا سکوں گا، کہ ہم کیا سوچ رہے ہیں۔
باب جان ویلڈف نے مزید کہا کہ ہاں ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ بھارت کی خامیاں کیا ہیں، جس پر ہم میچ میں دھیان رکھنا چاہیں گے۔
قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر کہتے ہیں کہ بھارت کے کوچنگ اسٹاف میں 14 افراد ہیں، انھوں نے اپنی ہاکی پر خطیر سرمایہ کاری کی ہے، ہمیں ابھی وقت درکار ہوگا۔ البتہ بھارت کے خلاف میچ ففٹی ففٹی ہوگا۔ ہمارا پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں، ہاں دباؤ بھارت کی ٹیم پر ہوگا۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت