نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ 20 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا ،ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں کانکررز، چیلنجرز، سٹرائیکرز، اسٹارز اور انونسیبلز حصہ لیں گی۔
نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ کے میچز کراچی کے دو مختلف گراونڈ میں کھیلے جائیں گے 4ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 75 انڈر 19 ویمنز کرکٹرز شریک ہوں گی۔
فضا فیاض، کومل خان، سمعیہ افسر، رویل فرحان اور ضوفشاں ایاز ٹورنامنٹ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ کے پہلے 10 میچز 30 اوورز پر مشتمل ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے آخری دس میچز اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی اور ٹاپ دو کے درمیان فائنل ہوگا۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 10 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 7 لاکھ پچاس ہزار انعام ملے گا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان ویمنز انڈر 19 کی ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
-
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی