پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نائب صدر حافظ ذکاء اللہ نے پاورشیئرنگ فارمولے کی تصدیق کر دی۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے حافظ ذکاء اللہ نے کہا کہ معاملات پی ایف ایف کے انتخابات کے موقع پر پاکستان فٹ بال کی بہتری کے لیے طے ہو ئے تھے اب اگر معاہدہ باہر ہو چکا ہے تو اس پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے۔
پی ایف ایف کے نائب صدر حافظ ذکاء اللہ نے پاور شیئرنگ فارمولے کے بارے میں کہا کہ پاکستان فٹ بال کی بہتری کے لیے کچھ معاملات طے کئے گئے تھے ، اب معاہدہ کس نے اور کیوں لیک کیا اس کا علم نہیں ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ سب طے پایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب اگر معاہدہ سامنے آ گیا ہے تو پھر اس پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہئےپاکستان فٹ بال کی بہتری چاہتے ہیں کسی قسم کا مس ایڈونچر نہیں کرنا چاہتے، اس لیے معاہدے کو آنر کیا جانا چاہیے اور اس پر عمل درکار ہے۔
علم میں رہے کہ محسن گیلانی کے صدر بننے کے موقع پر معاہدہ ہوا جس کے مطابق ایک برس کےبعد حافظ ذکاء اللہ نے منصب سنبھالنا تھا۔
پاورشیئرنگ فارمولے کے تحت ایک سال بعد محسن گیلانی نے عدم دستیابی کا اعلان کرنا تھا اور حافظ ذکاء اللہ نے ذمہ داریاں سنبھالنی تھی پاور شیئرنگ معاہدے میں مزید شقیں بھی شامل ہیں اور دستخط بھی موجود ہیں معاہدہ منظر عام پر آنے کے بعد پی ایف ایف نے سختی سے تردید کی اور غلط معاہدے کو پھیلانے پر کارروائی کا بھی کہا تھا۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت