نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان آج ہوگا
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل چیمپئنز کپ 2026-27 کا فائنل آج کھیلا جائے گا، جس میں شاداب خان کی قیادت میں پاکستان گرینز اور شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان گولڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان گرینز نے لیگ مرحلے کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے اور اب وہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے فیورٹ تصور کی جارہی ہے جبکہ پاکستان گولڈ نے اتوار کو پاکستان وائٹس کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
گرینز اور گولڈ کے درمیان لیگ مرحلے کے گزشتہ میچ میں گرینز نے 128 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں فخر زمان نے سنچری اسکور کی تھی جبکہ محمد حسنین نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ گولڈ کی جانب سے صرف شمیل حسین تیز نصف سنچری کے ساتھ مزاحمت کرسکے تھے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عبدالسبحان نے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ابتدائی دو میچز ہمارے حق میں نہیں تھے، تاہم کوالیفائی کرنے کا موقع ملا تو ہم نے اس سے فائدہ اٹھایا۔ وائٹس کے خلاف کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے، گرینز بہت اچھا کھیل رہی ہے اور فخر زمان کی بیٹنگ نے کئی میچز کو یکطرفہ بنا دیا ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹورنامنٹ بہت اچھا رہا، یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں کھلاڑیوں کو آزمانے کے مقصد میں بھی بہترین ثابت ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ میں کارکردگی بہت اچھی رہی، پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی اور ان کے لیے تمام کھلاڑی نمایاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میں ہم چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کریں گے تاہم گولڈ جیسی ٹیم جو ایک چھوٹے سے موقع سے فائنل تک پہنچی ہے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کپ نیشنل چیمپئنز کپ کا ٹاس 2 بج کر 30 منٹ پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
-
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی