August 17, 2026 | 02:12 pm

نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میوزیکل پرفارمنس دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے داخلہ مفت ہوگا، جہاں وہ نہ صرف فائنل میں سنسنی خیز کرکٹ ایکشن سے لطف اندوز ہوسکیں گے بلکہ میچ کے بعد میوزیکل کنسرٹ سے بھی محظوظ ہوں گے۔

ایونٹ کا فائنل شاداب خان کی کپتانی میں پاکستان گریز کا مقابلہ شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان گولڈ سے ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا اور میچ کا ٹاس دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

فائنل میں پاکستان کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، جن میں فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، محمد حسنین، مہران ممتاز، شاہین شاہ آفریدی، حیدر علی اور کامران غلام شامل ہیں۔