August 17, 2026 | 12:44 pm

قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 19 اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی اسکواڈ آج سے پریکٹس سیشن کرے گا۔

پاکستان ٹیم کل بیکنہم سے لیڈز پہنچی تھی جہاں اس نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

قومی بیٹر سعود شکیل کہتے ہیں کہ انگلینڈ میں موسم گرما کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پچز خاصی خشک ہوسکتی ہیں جس سے اسپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیسٹ ایک نیا چیلنج ہوتا ہے اور پاکستان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نئے کپتان ساتھ میدان میں اترے گی۔ بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ اور برینڈن میک کولم کی کوچنگ سے علیحدگی کے بعد تجربہ کار بیٹر جو روٹ انگلینڈ کی قیادت کریں گے جبکہ اسٹیفن فلیمنگ کوچنگ کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔