انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل
پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ کی موجودہ کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ثابت ہوسکتی ہیں اور خاص طور پر میچ آگے بڑھنے کے ساتھ پچز اسپنرز کے لیے مددگار ہوسکتی ہیں۔
پاکستان ٹیم نے انگلینڈ پہنچنے سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے بعد بیکنہم میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
کاؤنٹی سلیکٹ الیون کے خلاف کامیابی میں سعود شکیل نے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کرکے اہم کردار ادا کیا جبکہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کی۔
سعود شکیل نے کہا کہ ہر ٹیسٹ ایک نیا چیلنج ہوتا ہے اور پاکستان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں موسم گرما کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پچز خاصی خشک ہوسکتی ہیں، جس سے اسپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نئے کپتان ساتھ میدان میں اترے گی، بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ اور برینڈن میک کولم کی کوچنگ سے علیحدگی کے بعد تجربہ کار بیٹر جو روٹ انگلینڈ کی قیادت کریں گے جبکہ اسٹیفن فلیمنگ کوچنگ کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ بدھ 19 اگست سے لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت