پاکستان گولڈ کی پاکستان وائٹس کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی، فائنل میں گرینز سے مقابلہ
نیشنل چیمپئنز کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان گولڈ نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان وائٹس کی ٹیم 41.4 اوورز میں 172 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، حسن نواز 55 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
پاکستان گولڈ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مبشر خان اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رضا اللہ اور محمد عمران نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان گولڈ نے 28ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ حیدر علی نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان وائٹس کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز دھانی، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل 18 اگست کو پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا
-
ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی
-
ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 72 سال کی عمر میں 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی
-
ویمنز ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے کوچ کا محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے پر بیان
-
پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے
-
کرکٹ پھر سیاست کی نذر، بھارتی ویمن ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
-
رضااللّٰہ کا تینوں فارمیٹس کا بہترین آل راؤنڈر بننے کا عزم
-
دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست، بھارت نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا
-
مشکوک انجری، ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
-
پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی
-
نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم