’شاید یہ میرا آخری سال ہو‘ رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا
پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیاکے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبوں کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اشارہ دیا ہے کہ رواں سیزن بطور فٹبالر ان کا ممکنہ طور پر آخری سیزن ہوگا، جس کے بعد وہ شاندار کیریئر کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔
41 سالہ رونالڈو نے منگل کو اپنی ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کی اور اب وہ اپنے مستقبل کو خاندان کے گرد ترتیب دینے پر غور کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے اپنی شادی کے بعد دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 'یہ شاید فٹبال میں میرا آخری سال ہو اور میں ایک شاندار میراث چھوڑنا چاہتا ہوں'۔
رونالڈو نے کہا کہ انہوں نے اپنے مستقبل کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور فٹبال سے دور ہونے کے بعد ان کے پاس خود کو مصروف رکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں۔
رونالڈو نے مزید کہا کہ وہ زیادہ تفریح، زیادہ سفر، پیڈل کھیلنے اور دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی حاصل کردہ کامیابیوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آخرکار یہ 25 سال کی قربانیوں پر مشتمل سفر رہا ہے۔
واضح رہے کہ 5 مرتبہ بیلن ڈی اور اور5 مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے والے رونالڈو نے انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں لیگ ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔ وہ مینز انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
پرتگال کے کپتان گزشتہ تقریباً چار سال سے سعودی پرو لیگ کی چیمپئن ٹیم النصر کا حصہ ہیں، جہاں ان کے معاہدے کی مدت میں ابھی ایک سال باقی ہے۔
جب جولائی میں رونالڈو سے پوچھا گیا تھا کہ کیا یہ ان کا آخری فیفا ورلڈکپ ہوگا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے خاندان سے مشاورت کے بعد "پرسکون ذہن کے ساتھ" اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا
-
ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی
-
ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 72 سال کی عمر میں 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی
-
ویمنز ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے کوچ کا محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے پر بیان
-
پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے
-
کرکٹ پھر سیاست کی نذر، بھارتی ویمن ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
-
رضااللّٰہ کا تینوں فارمیٹس کا بہترین آل راؤنڈر بننے کا عزم
-
دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست، بھارت نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا
-
مشکوک انجری، ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
-
پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی
-
نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم