August 15, 2026 | 12:26 pm

اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

اعصام الحق نے نینا ہرمن کے ساتھ مل کر مکسڈ ڈبلز ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اعصام الحق اور نینا ہرمن نے فائنل میں پرتگال کی ٹاپ سیڈ جوڑی فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دی ہے۔

پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 میڈلز جیتے جس میں ایک گولڈ، دو سلور اور ایک برونز میڈل شامل تھا۔   

دوسری جانب اعصام الحق اور عقیل خان مینز 45 پلس ڈبلز میں ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈل حاصل کیا۔

اعصام الحق اور عقیل خان کو فائنل میں فرانس کے جیکس گلے اور ژاں بپٹسٹ رینالٹ نے شکست دی۔

عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں جرمنی کی ایلین اراناس روتھ کے ساتھ برونز میڈل جیتا ہے ۔