انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انگلینڈ میں خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے دو تہائی حصے میں خشک سالی کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کے انجری رسک پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ سخت اور خشک رگبی گراؤنڈز کو کھلاڑیوں کے لیے ممکنہ طور پر غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے لہٰذا رگبی فٹ بال یونین نے کھلاڑیوں کی حفاظت اور سیزن کے یکساں آغاز کو فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق رگبی سیزن 5 ستمبر کی بجائے اب 21 ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ا س کے علاوہ برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاؤنٹی لیگ کے 12ستمبر کے میچز بھی ضرورت پڑنے پر مؤخر کیے جا سکتے ہیں، آر ایف یو نے خشک سالی کی گائیڈ لائنز کے تحت فل کنٹیکٹ ٹریننگ کم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹرائی اسکور کرتے وقت ڈائیو نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ٹریننگ سے قبل پچ کی حالت جانچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت