August 15, 2026 | 10:15 am

ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی کے لیے بھارت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

گال میں پہلے ٹیسٹ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے شبمن گل نے کہا کہ بھارت کا بنیادی ہدف آئندہ سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو آئندہ تقریباً 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں اور فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ان میں سے 6 یا 7 میچز جیتنا ضروری ہوں گے۔

علم میں رہے کہ بھارت اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 48.15 پوائنٹس فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ بھارتی ٹیم کو نومبر میں جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں 23 اگست سے کھیلا جائے گا۔