محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر
پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں فریکچر کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔
پی سی بی کے مطابق محمد نواز کی دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی کے اسکین کے بعد ان کی انجری سامنے آئی اور اب فریکچر کے باعث وہ کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔
پاکستان گولڈ کے محمد نواز کو یہ انجری 12 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بلوز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پیش آئی۔
واضح رہے کہ انجری کے باوجود انہوں نے میچ میں اپنے 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کیا، تاہم پاکستان گولڈ کو اس مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی سی بی کے مطابق انجری کے دو ہفتے مکمل ہونے کے بعد محمد نواز اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں گے جہاں طبی نگرانی میں ان کی کنڈیشننگ اور کھیلنے کا پروٹوکول تشکیل دیا جائے گا۔
-
گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار
-
ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت