ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کامیاب، سیریز 1-1 سے برابر
پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یوں پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کو میچ جیتنے کےلیے 75 رنز کا ہدف ملا تھا جو قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی عبداللّٰہ شفیق ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس مرتبہ کپتان بابر اعظم بھی ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے بھی 24 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ اذان اویس 18 اور امام الحق 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سنچری میکر عبداللہ شفیق کو فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پورٹ آف اسپین میں ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پاکستانی بولرز نے جادوئی گیندبازی سے انہیں قابو کیے رکھا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 47 اوور کھیل کر 117 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کے ایک بیٹر برینڈن کنگ زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کےلیے نہ آئے۔
ہوم ٹیم کی جانب سے کیویم ہوج 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیگنارائن چندرپال اور روسٹن چیز نے 17، 17 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اسپنرز علی عثمان اور ساجد خان نے چار، چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایک وکٹ فاسٹ بولر محمد علی کے حصے میں آئی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں عبداللہ شفیق کے ناقابلِ شکست 160، بابر اعظم کے 88، نوجوان اذان اویس کے 55 اور ساجد خان کے 30 رنز کے بدولت 387 رنز بنائے اور ہوم ٹیم پر 43 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر