پی ایچ ایف نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز (ایمسٹیلوین) اور بیلجیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیج پر مقابلے کے لیے تیار ہے اور اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت ابھرتے ہوئے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ ابو بکر محمود کی کپتانی میں وقار(گول کیپر)، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عديل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، علی رضا(گول کیپر)، عبدالمنان اور محمد عماد پر مشتمل ہے۔
ٹیم منیجر محمد اویس قرنی اور ہیڈ کوچ باب جوہان ویلڈہوف ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کوچ کرسٹوفر جان بوون اور عدنان ذاکر ہیں ویڈیو ٹیکنیشن اشرف سلطان ہوں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی جدوجہد میں گرین شرٹس کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کریں۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر