دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑی آؤٹ، 60 رنز کی برتری
پورٹ آف اسپین ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں 344 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور 43 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے عبد اللہ شفیق 160 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان بابراعظم نے 88 رنز اسکور کئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل وریکون نے 6، شمار جوزف نے 2 جبکہ جیڈن سیلز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے، میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان روسٹن چیز 70 اور جسٹن گریوز 73 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے چار، عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
کھیل کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک6وکٹ پر 103رنز بنالئے اور 60 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ساجد خان نے 4 اور علی عثمان نے 2 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کیا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر