August 04, 2026 | 11:51 am

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لنکا پریمئیر لیگ میں واپسی

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2026 کے پلے آف مرحلے کے لیے ایک بار پھر کینڈی رائلز کو جوائن کریں گے۔

ایل پی ایل کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی پلے آف مقابلوں میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔

شاہین آفریدی لیگ مرحلے کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس آ گئے تھے، تاہم اب وہ پلے آف مرحلے کے لیے دوبارہ سری لنکا پہنچ کر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

کینڈی رائلز نے اپنے اسکواڈ میں مزید دو پاکستانی کرکٹرز خوشدل شاہ اور حسن نواز کو بھی شامل کر لیا ہے جو پلے آف مرحلے میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ 2026 کا پلے آف مرحلہ 5 اگست سے کولمبو کے پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جہاں کینڈی رائلز ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔