پی سی بی نے جنوبی افریقا کے مائیکل اسمتھ کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر مائیکل اسمتھ کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
46 سالہ مائیکل اسمتھ پاکستان ٹیم کے ساتھ ریڈ بال اور وائٹ بال، دونوں فارمیٹس میں خدمات انجام دیں گے۔ ان کی تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے اور وہ 19 اگست سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
مائیکل اسمتھ نے 2003 سے 2013 تک کے کیریئر میں 89 فرسٹ کلاس، 72 لسٹ اے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 7 ہزار 29 رنز اسکور کیے جن میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
لیول4 کوچنگ کوالیفکیشن کے حامل مائیکل اسمتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ کوچنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے جنوبی افریقا کی کے زیڈ این اِن لینڈ اور ایسٹرن پروونس ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر