عبد اللہ شفیق کی شاندار سنچری، پاکستان کو پہلی اننگز میں 266 رنز تک پہنچا دیا
پورٹ آف اسپین میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لیے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور دوسرے دن تک کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے۔ کپتان روسٹن چیز 70 اور جسٹن گریوز 73 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے چار، عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
مہمان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپننگ بیٹر اذان اویس 55 اور امام الحق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ وکٹ پر عبد اللہ شفیق 107 اور کپتان بابراعظم 86 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
پاکستان ٹیم نے اب تک 66 اوورز کا سامنا کیا ہے اور 266 رنز بن چکے ہیں اسے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 78 رنز درکار ہیں۔
خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر