August 03, 2026 | 03:47 pm

کے آر ایل ڈیپارٹمنٹ کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت کا امکان

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ ڈیپارٹمنٹل ڈومیسٹک کرکٹ سے دستبرداری کا اعلان کرنے والی خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل) کی نئے سیزن میں شرکت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے آر ایل نے ڈیپارٹمنٹل ڈومیسٹک کرکٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنے کھلاڑیوں کو گروپ میں ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے اور ریلیز کرنے کا بتا دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے آر ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان عدم شرکت کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد کے آر ایل کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کے آرایل کی جانب سے کوئی ضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض ڈیپارٹمنٹس کے تاحال ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کا امکان نہیں ہے، دو سے تین نئے ڈیپارٹمنٹس ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں اوررواں ہفتے صورتحال واضح ہو جائے گی۔

علم میں رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے سالانہ فیس مقرر کئے جانے کے بعد ملک کی مشہور ٹیم خان ریسرچ لیبارٹری نے اپنی کرکٹ ٹیم کو مالی مسائل کی وجہ سے بند اور تمام کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔