آئی سی سی نے امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی عائد کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکی کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 26 سالہ ریڈی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔
آئی سی سی کے مطابق یہ الزامات متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ابوظبی ٹی10 لیگ 2025 کے دوران سامنے آئے تھے۔
آئی سی سی کے مطابق پابندی کا اطلاق 21 نومبر 2025 سے تصور کیا جائے گا جس دن انہیں عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹریبونل نے بودوگم اخیلیش ریڈی کو میچ کے نتیجے، دیگر پہلوؤں پر غیرقانونی اثر انداز ہونے یا اس کی کوشش کرنے، دوسرے کھلاڑی کو میچ فکسنگ پر اکسانے اور اینٹی کرپشن تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا قصوروار قرار دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق تحقیقات کے دوران ریڈی نے اپنے موبائل فون سے ایسا ڈیٹا اور پیغامات بھی حذف کیے جو اینٹی کرپشن حکام کی تحقیقات میں اہم ثابت ہو سکتے تھے۔
بودوگم اخیلیش ریڈی امریکا کی جانب سے چار ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر