August 03, 2026 | 02:21 pm
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے مائیک اسمتھ مضبوط امیدوار
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور لیول فور کوچ مائیک اسمتھ کو مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیک اسمتھ انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔ پاکستان نے رواں ماہ انگلینڈ کےخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ اسد شفیق عبوری بیٹنگ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ مائیک اسمتھ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
پی سی بی نے مئی میں بیٹنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھا اور بیٹنگ کوچ کے خواہشمند امیدواروں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون تھی۔
مزید خبریں
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر