August 03, 2026 | 11:12 am
این سی اے وائٹ بال کیمپ کا پہلا مرحلہ کل مکمل ہوگا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں 15 جون سے شروع ہونے والے این سی اے وائٹ بال کیمپ کا پہلا مرحلہ کل ختم ہو جائے گا۔
کیمپ میں شامل کرکٹرز آج پریکٹس میچ کھیلیں گے اور کل معمول کی ٹریننگ کریں گے جس کے ساتھ کیمپ ختم ہو جائے گا۔
نیشنل چیمپئن کپ کے لیے کھلاڑی 8 اگست کو ملتان میں رپورٹ کریں گے چار ٹیموں کا نیشنل چیمپئن کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں ہو گا۔
نیشنل چیمپئن کپ کے بعد این سی اے وائٹ بال کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا این سی اے وائٹ بال کیمپ میں دستیاب کھلاڑی 18 ستمبر تک ٹریننگ کریں گے جبکہ وائٹ بال کیمپ میں شامل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔
علم میں رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کا ایونٹ 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک شیدول ہے۔
مزید خبریں
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر