August 03, 2026 | 10:56 am

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پہلے دن پاکستان کیخلاف 239 رنز بنالیے

پورٹ آف اسپین ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش اور خراب روشنی کے سبب 74 اوورز کا کھیل ہوا اور وکٹ پر جسٹن گریوز 64 اور کپتان روسٹن چیز 36 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عبید شاہ، علی عثمان اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

علم میں رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بارش کے سبب کھیل پندرہ منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم چار تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اُتری ہے جس میں عبید شاہ اور اویس ظفر کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے جبکہ عبد اللہ شفیق اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں اذان اویس، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، اویس ظفر، علی عثمان، ساجد خان، محمد علی اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اویس ظفر کو ٹیسٹ کیپ پہنائی جبکہ عبید شاہ کو محمد عباس نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔