جسپریت بمراہ کی جگہ جموں و کشمیر کے عاقب نبی بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل
سری لنکا کے خلاف رواں ماہ شیڈول 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے بھارت کے فاسٹ بولر جسپرت بمراہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر عاقب نبی کو پہلی مرتبہ سینئر بھارتی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
عاقب نبی گزشتہ دو رانجی ٹرافی سیزنز میں مجموعی طور پر 104 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جن میں 2025-26 کے سیزن میں 60 وکٹیں شامل ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو پہلی مرتبہ رانجی ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
عاقب نبی حال ہی میں سری لنکا کے دورے پر بھارت کی اے ٹیم کا بھی حصہ تھے، جہاں انہوں نے دو فرسٹ کلاس میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 15 اگست سے گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 23 اگست سے کولمبو میں شیڈول ہے۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر