شراب پی کر ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائیگی
سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپریل میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر 39 سالہ ڈیوڈ وارنر کو سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں رینڈم ٹیسٹ میں شراب پی کر گاڑی چلانے پر مقدمے کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے بدھ کو سماعت کے دوران ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں تھی اور ان کے وکیل نے عدالت کو باضابطہ طور پر بتا دیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے جرم قبول کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 اگست کو سماعت کے دوران ڈیوڈ وارنر کو سزا سنائی جائے گی، اس جرم میں کم سے کم سزا 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ کے لیے نااہل ہونا ہے جبکہ 2200 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ اور 9 ماہ کے لیے جیل کی سزا بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے دوران چند روز کی چھٹیاں گزارنے کے لیے سڈنی گئے تھے جہاں دوستوں کی دعوت کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے آسٹریلوی سابق کرکٹر کا ڈرنک ڈرائیو ٹیسٹ ہوا تھا۔
ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان پر کیس دائر کیا گیا تھا۔
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط