’فٹبال نظام بوسیدہ ہو چکا‘، لالیگا کے صدر کا فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
ہسپانوی فٹبال لیگ کے صدر خاویر تیباس نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل توسیع کرکے فٹبال کی صنعت کو تباہ کر رہے ہیں۔
اطالوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں خاویر تیباس نے کہا ہے کہ 2030ء کے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے کی تجویز بے معنی ہے، ورلڈ کپ اہم ایونٹ ضرور ہے لیکن پوری فٹبال دنیا صرف اسی کے گرد نہیں گھوم سکتی۔
انہوں نے کہا کہ انفینٹینو کا وقت ختم ہو چکا ہے تاہم انہیں فیفا کے نظام اور رکن فیڈریشنز کی حمایت حاصل ہے، اسی لیے ان کے خلاف کوئی مضبوط امیدوار سامنے نہیں آتا۔
تیباس نے دعویٰ کیا کہ بہت سے لوگ انفینٹینو کے مخالف ہیں لیکن خاموش رہ کر فٹبال کو پہنچنے والے نقصان میں شریک بنے ہوئے ہیں۔
لالیگا کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی لیگز ہی فٹبال کی بنیاد ہیں مگر فیفا صرف 40 روزہ ورلڈ کپ کے لیے ایسی پالیسیاں بنا رہا ہے جو ہزاروں ملازمتوں سے وابستہ فٹبال کی مجموعی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
انہوں نے 2026ء کے ورلڈ کپ کے دوران متعارف کروائے گئے پانی پینے کے وقفوں اور فائنل میں روایتی 15 منٹ کے بجائے 27 منٹ کے وقفے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
لالیگا کے صدر کے مطابق کئی اسٹیڈیم جدید ٹھنڈک کے نظام سے لیس تھے اس لیے اضافی وقفے صرف اشتہارات اور تجارتی مفادات کے لیے رکھے گئے۔
دوسری جانب جنوبی امریکی فٹبال تنظیم نے 2030ء کے ورلڈ کپ میں 64 ٹیموں کی شمولیت کی باضابطہ تجویز پیش کر رکھی ہے جبکہ یہ ٹورنامنٹ پہلے ہی 6 میزبان ممالک اور 3 برِاعظموں میں منعقد ہونے والا ہے۔
ادھر یورپی شائقین کی نمائندہ تنظیم نے بھی فیفا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026ء کا ورلڈ کپ شائقین کے لیے مایوس کُن ثابت ہوا۔
تنظیم نے فیفا میں بنیادی اصلاحات، فیصلہ سازی میں کونسل اور کانگریس کے کردار کی بحالی، کلبز، لیگز، کھلاڑیوں اور شائقین کو مشاورت میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم کے مطابق مہنگے ٹکٹ، بڑھتے سفری اخراجات، غیر شفاف فیصلوں اور تجارتی مفادات کو ترجیح دینے سے فیفا ورلڈ کپ اور عالمی فٹبال کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ جیانی انفینٹینو 2027ء سے 2031ء کی مدت کے لیے چوتھی مرتبہ فیفا کے صدر منتخب ہونے کے خواہش مند ہیں جبکہ اس عہدے کے لیے انتخاب آئندہ سال 18 مارچ کو مراکش میں ہونا ہے۔
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق