لامین یامال کی گرل فرینڈ نے دھوکا دہی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، وائرل ٹویٹ جعلی قرار
اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال کی گرل فرینڈ انیس گارسیا سانتوس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک مبینہ ٹویٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے افواہوں کی تردید کر دی۔
چند روز قبل انسٹاگرام پر لامین یامال کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کرنے والی انیس گارسیا اس وقت خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کے سابق بوائے فرینڈ سے متعلق ایک پرانی پوسٹ اور مختلف دعوے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگے۔
سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انیس نے اپنے سابق ساتھی کو لامین یامال کی جانب سے پیغام موصول ہونے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔
اس دعوے کے ساتھ ایک پرانی انسٹاگرام پوسٹ بھی بطور ثبوت شیئر کی گئی۔
بعد ازاں ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے انیس گارسیا کے نام سے ایک طویل بیان بھی وائرل ہوا، جس میں آن لائن تنقید اور ذاتی حملوں پر ردِعمل ظاہر کیا گیا تھا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ اکاؤنٹ ان کا نہیں تھا۔
انیس گارسیا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے صرف 2 آفیشل اکاؤنٹس ہیں، ایک انسٹاگرام پر اور دوسرا ٹک ٹاک پر، ان کے علاوہ باقی تمام اکاؤنٹس اور ان سے شیئر کی جانے والی معلومات جعلی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں پہلے بھی واضح کر چکی ہوں کہ میرا ایکس پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط