پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کرلیا
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو دوبارہ عبور کر لیا۔ 5 ہزار 100 میٹر بلند پھارگام آن پاس کی چوٹی پاکستانی ٹیم نے کامیابی سے سر کی۔
پھارگام آن پاس کی چوٹی پر پہلی بار خواتین کوہ پیماؤں نے بھی کامیاب رسائی حاصل کر لی۔
مہم خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے اپر چترال میں مکمل کی گئی، جس کے دوران 1975 میں جاں بحق آسٹریا کے کوہ پیما جارج کرونبرگر کی یادگار بھی دریافت کر لی گئی۔
کوہ پیماؤں نے گلیشیئرز، برفانی ڈھلوانوں، پتھریلے راستوں اور برفانی تودوں کے خطرات کے باوجود مہم کامیابی سے مکمل کی۔
گائیڈ زمرد خان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پھارگام آن پاس کا راستہ ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر تبدیل ہوگیا۔
چترال کی تین بہنوں مہروش اختر، اسمیل روز اور مدھو شالا اختر نے تاریخی مہم میں حصہ لے کر نئی مثال قائم کر دی۔ ٹیم میں کامران خان، مہروش اختر، ثمر خان، نعمان خان، نورالرحمان، ذوہیب خان، عمر خطاب شیرانی، صہنیہ بابر، آمنہ شبیر اور مدیحہ سید شامل تھیں۔
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق