ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا تاج اپنے سر سجانے والی اسپینش ٹیم نے فٹبال کی تاریخ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ بنادیا۔
19 جولائی کو کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کو اسپین نے 0-1 سے شکست دی اور دوسری مرتبہ ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ہسپانوی ٹیم نے مینز فٹ بال میں سب سے طویل عرصے تک ناقابلِ شکست رہنے کا ایک نیا اور تاریخی عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس شاندار فتح کے بعد اسپین کے مسلسل ناقابلِ شکست میچز کی تعداد 38 ہو گئی، جس کے ساتھ ہی اس نے اٹلی کا مسلسل 37 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
اٹلی نے یہ ریکارڈ 2018 سے 2021 کے درمیان بنایا تھا، اس دوران انہوں نے یورو 2020 کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
ارجنٹائن کے خلاف فائنل میں کوئی گول نہ کھانے کے بعد، یہ اس ورلڈ کپ میں اسپین کا ساتواں کلین شیٹ میچ تھا۔ اسپین دنیا کی وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران صرف ایک گول کھایا اور ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔
اسپین کا یہ شاندار سفر 2024 میں کولمبیا کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ملنے والی شکست کے بعد شروع ہوا تھا۔
اگرچہ نیشنز لیگ کے فائنل میں اسپین کو پرتگال کے خلاف پینالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن فٹ بال کے قوانین کے مطابق پینالٹی شوٹ آؤٹ کی شکست کو ’ڈرا‘ تسلیم کیا جاتا ہے، اس لیے ان کا ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رہا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسپین 2007 سے 2009 کے درمیان بھی 35 میچز میں ناقابلِ شکست رہا تھا۔
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط
-
نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان آج ہوگا
-
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
-
قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا
-
انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل