July 19, 2026 | 10:51 pm
راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا: فاطمہ ثنا
فیضان لاکھانی۔۔۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ جو گزر گیا وہ ماضی ہو چکا، اب ساری توجہ سری لنکا کی سیریز پر ہے۔ راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ اگلا ورلڈ کپ پاکستان میں ہے، اس سے قبل نئی پلیئرز کے ساتھ ٹیم تیار کرنا ہے۔
گزشتہ ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم پاور پلے اچھا کر رہے تھے لیکن مڈل اوور میں اچھا نہیں کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو گزر گیا وہ ماضی ہو چکا، اب ساری توجہ سری لنکا کی سیریز پر ہے۔ ٹیم نے ون ڈے میں اچھا پرفارم کیا ہے۔
فاطمہ ثناء نے کہا کہ مائنڈ سیٹ بہتر کرنا ہوگا تاکہ پریشر اچھا ہینڈل کرسکیں، سری لنکا کا موسم کراچی جیسا ہی ہوگا۔
مزید خبریں
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط
-
نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان آج ہوگا
-
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
-
قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا
-
انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل