سر گیری سوبرز کے انتقال پر بابر اعظم کا اظہارِ افسوس
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بابر اعظم نے ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سر گارفیلڈ سوبرز نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ انہوں نے دکھایا کہ اس کھیل میں کیا کچھ ممکن ہے، کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ سر گارفیلڈ سوبرز کی مہارت سے کئی نسلوں نے سیکھا ہے اور آنے والی نسلیں بھی سیکھتی رہیں گی، میں ان کے اہلِ خانہ اور ویسٹ انڈیز کے عوام کے ساتھ اظہار افسوس کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ سر گیری سوبرز کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کی وفات پر دنیا بھر سے سابق و موجودہ کرکٹرز، کرکٹ بورڈز اور شائقین کرکٹ خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
علم میں رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز عرف گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ دُنیائے کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی تھے، انہوں نے اپنے عہد میں ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔
سر گیری سوبرز نے اپنے طویل انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 93 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اور 57.78 کی شاندار اوسط سے 8,032 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 26 سنچریاں بھی اسکور کیں۔ انہوں نے اپنی جادوئی بولنگ سے 235 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط
-
نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان آج ہوگا
-
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
-
قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا
-
انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل

