انگلینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کیا روہت شرما کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا؟
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے ان تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ون ڈے روہت شرما کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ میں روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ روہت شرما ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور لارڈز ون ڈے کو ان کا آخری میچ قرار دینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روہت شرما بھارتی ون ڈے ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور جب تک وہ ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے اور فی الحال پوری ٹیم کی توجہ ابھی انگلینڈ کے خلاف اہم میچ پر مرکوز ہے اس لیے ایسی قیاس آرائیوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ بعض بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سلیکٹرز نے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر تجربہ کار اوپنر روہت شرما کے بغیر مستقبل کی منصوبہ بندی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے باعث لارڈز ون ڈے ان کا آخری بین الاقوامی میچ ہو سکتا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کے مستقبل سے متعلق افواہوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز میں وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔
روہت شرما نے انگلش ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میں 11 اور دوسرے ون ڈے میں 26 رنز بنائے تھے جس کے بعد ان کی فارم اور مستقبل پر سوالات اٹھائے جانے لگے تھے۔ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری اور تیسرا ون ڈے میچ کل لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق
-
بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط
-
نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان آج ہوگا
-
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
-
قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا
-
انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل