لیوک رونکی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ لیوک رونکی اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں اور جلد آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز میلبرن رینیگیڈز میں شمولیت اختیار کریں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق لیوک رونکی نے 2020 میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور گزشتہ چند برسوں کے دوران ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔
بورڈ نے بتایا کہ رونکی بھارت کے دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران اپنی ذمہ داریاں بدستور نبھائیں گے جبکہ سیریز کے اختتام پر وہ باضابطہ طور پر میلبرن رینیگیڈز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر سے یکم دسمبر تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
لیوک رونکی نے اپنے پیغام میں کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ہمیشہ ٹیم اور بیٹرز کو بہترین کارکردگی دکھانے میں مدد فراہم کرنا تھا اور وہ اس سفر کی یادگار کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان ٹام لیتھم نے لیوک رونکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے انتہائی اہم رکن رہے ہیں۔
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق