پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کی منظوری
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ لاہور کی پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کی تنصیب کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پہلے سے موجود بلڈنگ کو مکمل کیا جائے گا بلڈنگ کی جدید انداز میں تعمیرو مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یہ بلڈنگ 2006 سے موجود ہے ، اب اس کی تعمیر و مرمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس بلڈنگ میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کی تنصیب کی منظوری مل چکی ہے نئے کیمرے اور نیا سافٹ ویئر منگوا لیا گیا ہے ، جدید ترین سامان ہوگا بلڈنگ کے اوپر جدید جم بنایا جائے گا جبکہ ری کوری کے لیے احاطے میں سوئمنگ پول ہو گا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ 5 سے 6 ماہ میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کو مکمل کر لیا جائے گا اور یہ پھر ورکنگ میں ہو گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پرانے کیمرے اور دیگر سامان اب استعمال کے قابل نہیں رہے ، پرانا ہو چکا ہے ، ہم نے جدید ترین سامان منگوا لیا ہے اس لیے اب آؤٹ ڈور میں بھی بولرز کے ایکشن اور بیٹرز اور فیلڈرز کا جائزہ لینے کی سہولت ہو گی پہلے صرف بائیو مکینکس لیب کی انڈور میں جائزہ لینے کی سہولت تھی۔
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق