دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کی شاندار واپسی، بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ نے وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 44 اوورز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے شریاس آئیر 66 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے 71 گیندوں کا سامنا کیا جس میں5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 65 رنز اسکور کیے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جوفرا آرچر اور گس اٹنکسن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ثاقب محمود نے 2 اور سیم کرن سمیت ول جیکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے 45 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 99 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپرت بمرا، پرسد کرشنا، گرنور برار، شیوم ڈوبے اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب فیصلہ کن میچ 19 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق