امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والا مقابلہ دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر کی موجودگی ایسے ورلڈ کپ کا اختتام ہوگی جو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا، سب سے محفوظ اور سب سے کامیاب ورلڈ کپ ثابت ہوا ہے۔
کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ صدر ٹرمپ فائنل میں کس ٹیم کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعہ کو نیویارک سٹی میں واقع ٹرمپ ٹاور میں ہونے والی فیفا کی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے 23 جون کو اعلان کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 19 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ فائنل میں 80 ہزار سے زائد شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی متوقع ہے، جبکہ نیویارک کے مین ہیٹن میں واقع سینٹرل پارک میں تقریباً 50 ہزار افراد بڑی اسکرین پر میچ دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ فرانس سے ہفتے کی شب ہوگا۔
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق