ارجنٹینا کی ٹیم نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ دباؤ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرتی ہے: ہیڈ کوچ ارجنٹینا
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ڈرامائی انداز میں کامیابی کے بعد ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل سکالونی نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دباؤ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرتی ہے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکالونی نے جذباتی انداز میں کہا کہ اس کامیابی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ ٹیم کی یکجہتی اور آخری لمحے تک لڑنے کے جذبے کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی کبھی ہار نہیں مانتے، آخری لمحے تک لڑتے ہیں اور اب ہمارا اگلا ہدف ورلڈ کپ ٹرافی جیتنا ہے۔
ارجنٹائنی کوچ نے کہا کہ ان کی ٹیم دباؤ کے لمحات میں سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے، جب ہم دباؤ میں ہوتے ہیں اور حریف معمولی سی غلطی کرتا ہے تو ہم موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور پوری قوت سے حملہ آور ہوتے ہیں۔
سکالونی نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی کو مصر کے خلاف راؤنڈ آف 16 کی تاریخی واپسی سے بھی بڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم کی اب تک کی بہترین کارکردگی تھی۔
ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کا سامنا کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسپین ایک مضبوط اور منظم ٹیم ہے، ارجنٹینا فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور وہ شائقین کو ایک یادگار مقابلہ پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں ایک گول کے خسارے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی اور اب اتوار کو ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق