بڑی شکست کا درد ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے: ارجنٹینا کیخلاف شکست پر انگلش فٹبال ہیڈ کوچ کا بیان
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کے بعد انگلینڈ کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوخل نے کہا ہے کہ ٹیم نے اپنی بھرپور کوشش کی لیکن ارجنٹینا نے دباؤ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں تھامس ٹوخل نے کہا کہ بڑی شکست کا درد ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے لیکن کھیل کا تقاضا ہے کہ سامنے والے کی کارکردگی اور کامیابی کا احترام کیا جائے۔
انگلش فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ اگر مقابلے کے پہلے 55 منٹ دیکھے جائیں تو انگلینڈ نے 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی تھی مگر اس گول کے بعد میچ کا رخ مکمل طور پر تبدیل ہوگیا اور آخری آدھے گھنٹے میں ارجنٹینا بہتر ٹیم ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے میدان میں اپنی پوری توانائی صرف کی اور اب اس شکست سے سبق سیکھ کر مضبوط انداز میں واپسی کرنا ہوگی۔
انگلینڈ کے کوچ کا کہنا تھا کہ 1-0 سے پیچھے ہونے کے بعد ارجنٹینا نے بے خوف انداز اپنایا زیادہ خطرات مول لیے اور یہی چیز ان کی طاقت بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے تجربہ کار کھلاڑی دباؤ کے لمحات میں بہترین کھیل پیش کرتے ہیں اور لیونل میسی نے کھیل کا رخ موڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹوخل نے سیمی فائنل تک رسائی کو ٹیم کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس وقت کوئی بھی یہ بات سننا پسند نہیں کرے گا لیکن ورلڈ کپ کے آخری چار میں پہنچنا ایک اہم کارنامہ ہے مگر ہر کھلاڑی کا خواب فائنل کھیلنا ہوتا ہے، اسی لیے اس شکست کی مایوسی زیادہ ہے۔
تیسری پوزیشن کے میچ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیم کی توجہ اس مقابلے پر نہیں لیکن انہیں پیشہ ورانہ انداز میں اس میچ کے لیے بھی تیار ہونا ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سیمی فائنل میں 55ویں منٹ تک انتھونی گورڈن کے گول کی بدولت 1-0 سے آگے تھا مگر اینزو فرنانڈس اور لاؤتارو مارٹینز نے گول کر کے ارجنٹینا کو 2-1 سے فتح دلا کر فائنل میں پہنچا دیا۔
اس فتح کے ساتھ ارجنٹینا نے نہ صرف انگلینڈ کا 60 برس بعد ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کر دیا بلکہ اپنی تاریخ کے ساتویں ورلڈ کپ فائنل میں بھی جگہ بنا لی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ فرانس سے ہفتے کی شب ہوگا۔
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
-
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار
-
پاکستان ٹیم منجمنٹ کا لیڈز میں گھاس والی پچ دیکھ کر ابتدائی حکمت عملی پر غور
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اقتدار کیلئے پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق

