July 16, 2026 | 11:24 am

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار

فائل فوٹو

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کار سخت کردیا۔

کھلاڑیوں میں ہاکی کی ٹیکٹیکل سمجھ بوجھ کتنی ہے ، کھلاڑی کی تکنیکی مہارت کیسی ہے ، فٹنس کتنی ہے ،کھلاڑی ذہنی طور پر کتنا مضبوط ہے اور کیمپ میں کھلاڑی کا رویہ کیسا رہا اور جو کھلاڑی ان پانچ میں سے تین ٹاسک پر پورا اترے گا تو قومی ٹیم میں منتخب ہوگا۔

غیر ملکی کوچز کھلاڑیوں کو 1 سے 5 تک نمبر دیں گے اور سلیکشن کے لیے 5 میں سے کم از کم 3 شعبوں میں 3 یا اس سے زائد نمبر لینا لازمی ہوں گے۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ جی پی ایس ٹریکنگ اور ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے لیا جائے گا۔

مجوزہ سلیکشن کا معیار حتمی منظوری کے لیے سلیکشن کمیٹی اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیش کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شفاف، میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی انتخابی نظام اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 15 اگست سے نیدرلینڈ اور بیلجیم میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں